‘ہیرا منڈی’ کی ملکہ جان نے سوناکشی کو شادی پر کیا تحفہ دیا؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کی اداکار ظہیر اقبال سے شادی کی تقریبات جاری ہیں، دونوں آج بمبئی میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
گزشتہ روز اداکارہ سوناکشی سنہا پر ان کی سپر ہٹ سیریز ‘ہیرامندی’ کی ساتھی اداکارہ ‘منیشا کوئرالا‘ نے تحائف اور پھولوں کی بارش کردی، ملکہ جان کی جانب سے فریدن کے لیے بھیجے گئے تحفوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سوناکشی سنہا کی ممبئی کی رہائش گاہ سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص اپنے ہاتھ میں تحائف اور ایک خوبصورت گلدستہ لیے سوناکشی کی رہائش گاہ کی جانب بڑھ رہا ہے۔
اداکارہ منیشا کوئرالا کی جانب سے بھیجے گئے چمکیلے گولڈن گفٹ پیپر میں لپٹے ہوئے تحائف بیش قیمت معلوم ہوئے جس کا مقصد ظہیر اقبال اور ان کی ہونے والی اہلیہ سوناکشی کو شادی کی مبارکباد دینا تھی۔
اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد کمنٹ سیکشن میں مداح تجسس کا شکار نظر آرہے ہیں کہ ’ہیرا منڈی کی ملکہ جان‘ نے فریدن کو تحفے میں ایسا کیا بھیجا ہے۔