ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے بین المذاہب ہم آہنگی اور بھائی چارہ بے حد ضروری ہے، کور کمانڈر بلوچستان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کور کمانڈر بلوچستان کور، لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری اور بھائی چارہ بے حد ضروری ہے۔ ہمیں ایک دوسرے کے مذہبی عقائد کا احترام کرنا چاہیے اور معاشرتی ہم آہنگی کو فروغ دینا چاہیے۔

کور کمانڈر بلوچستان کور، لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد حان نے کوئٹہ میں واقع سکھ گردوارہ کا دورہ کیا، جہاں سکھ برادری نے انہیں سروبہ (چادر ) پیش کی۔ اس موقع پر کور کمانڈر گردوارے میں گئے اور انھوں نے ارداس (دعا) بھی کی۔

کور کمانڈر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری اور بھائی چارہ بے حد ضروری ہے۔ ہمیں ایک دوسرے کے مذہبی عقائد کا احترام کرنا چاہیے اور معاشرتی ہم آہنگی کو فروغ دینا چاہیے۔

تقریب کے دوران لنگر بھی تقسیم کیا گیا، جس میں تمام شرکا نے شرکت کی اور اتحاد و اتفاق کی مثال قائم کی۔ آخر میں نوجوانوں نے گٹکا (روایتی جنگی فن) بھی پیش کیا، جسے شرکا نے بہت پسند کیا۔

سکھ برادری نے کورکمانڈر کی گردوارہ آمد پر خوشی و مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کورکمانڈر کے بیحد مشکور ہیں۔

Recent Posts

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…

33 mins ago

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مقامی افراد میں مفت ای پاسپورٹ تقسیم کا مرحلہ شروع

چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…

46 mins ago

واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے ’لائسنس‘ اور 2500 ڈالر فیس لازمی قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…

1 hour ago

پاکستان میں وی پی این رجسٹریشن کرانے کا نیا طریقہ سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…

1 hour ago

کیلشیم اور پروٹین سے بھرپور … زیادہ فائدہ مند اور طاقتور دودھ گائے کا یا پھر بھینس کا؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…

1 hour ago

نبی اکرم ﷺ کے سونے سے پہلے 3 حکم٬ سائنسدان نتائج دیکھ کر دنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…

2 hours ago