دنیا بھر میں 76 ملین افراد اپنے ملک میں بھی بے گھر ہیں، اقوام متحدہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں 76 ملین افراد اپنے ملک کے اندر ہی بے گھر ہیں . اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے خصوصی مشیر رابرٹ پائپر نے اقوام متحدہ کے جنیوا دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ اندرونی نقل مکانی کے حوالے سے ایکشن ایجنڈا شروع کیے ہوئے قریباً 2 سال ہوچکے ہیں .

آج دنیا بھر میں 76 ملین افراد اندرونی طور پر بے گھر لوگ ہیں جو اپنے گھر، اپنی روزی روٹی اور بعض اوقات اپنی سرکاری شناخت کھو چکے ہیں . قدرتی آفات کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے لوگ قلیل عرصے میں اپنے گھروں کو لوٹ گئے لیکن شام اور صومالیہ جیسے ممالک میں تنازعات کے متاثرین کئی برس تک اپنے گھر بار سے دور ہیں . انہوں نے اس طرف اشارہ دیا ہے کہ اندرونی نقل مکانی کی شرح پچھلے 10 برس میں دگنا ہوگئی ہے اور سب سے زیادہ نقل مکانی سوڈان میں ہوئی ہے . اقوام متحدہ نے 2023 میں قریباً 50 ملین اندرونی طور پر بے گھر افراد کو مدد فراہم کی ہے، پائپر نے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ ملک کے اندر نقل مکانی کرنے پر مجبور ہونے والے انسانوں کے لیے مستقل حل تلاش کرنے کے لیے کام کر رہا ہے . مجموعی طور پر 116 ممالک میں 76 ملین لوگ اپنے گھر بار سے دور زندگی بسر کر رہے ہیں، جن کے 90 فیصد کو تنازعات کی وجہ سے اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا . . .

متعلقہ خبریں