پنجاب اسمبلی میں ’آپریشن عزم استحکام‘ کی حمایت میں قرارداد جمع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اسمبلی میں ’آپریشن عزم استحکام‘ کی حمایت میں قرارداد جمع کرا دی گئی ہے . قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے .

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ’آپریشن عزم استحکام‘کی منظوری کو خوش آئند قرار دیتا ہے . یہ ایوان آپریشن عزم استحکام کی مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتا ہے . ایوان آپریشن عزم استحکام کی کامیابی کے لیے دعا گو ہے . قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ ایوان افواج پاکستان، پولیس اور تمام سیکیورٹی اداروں کو بھی مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتا ہے . دہشت گردی کے خاتمے کے لیے وفاق سمیت تمام صوبائی حکومتوں کو متحد اور یک نکاتی ایجنڈے پر متفق ہونا چاہیے . دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پوری قوم افواج پاکستان اور سیکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے . نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر حقیقی معنوں میں عمل درآمد یقینی بنایا جائے . پرامن پاکستان خوشحال پاکستان کا ضامن ہے . . .

متعلقہ خبریں