طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی کوئی جلدی نہیں، لولوہ الخاطر
قطر (قدرت روزنامہ)قطر کی اسسٹنٹ وزیر خارجہ لولوہ الخاطر نے کہا ہے کہ طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی کوئی جلدی نہیں، عالمی برادری طالبان سے بات چیت کرے۔
اسسٹنٹ وزیر خارجہ لولوہ الخاطر نے غیرملکی جریدے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان حکومت سے بات چیت جاری رکھنے سے اہم اہداف حاصل ہوسکتے ہیں، افغانستان میں امداد کی شدید ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں حکومت سے متعلق طالبان، امریکا و دیگر فریقین سے بات کی تھی، طالبان کی اعلان کردہ عبوری حکومت توقعات کے مطابق نہیں ہے۔