اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ میک ان پاکستان کے تحت 100 نئے ٹیکسٹائل یونٹس کیلئے 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئے گی اور ساتھ ہی 5 لاکھ نوکریاں بھی ملیں گی۔تفصیلات کے مطابق مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہماری میک ان پاکستان کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں
، 100نئےٹیکسٹائل یونٹس کیلئے5ارب ڈالرسرمایہ کاری آئے گی۔عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ برآمدی استعدادمیں اضافےکےساتھ 5 لاکھ نوکریاں بھی ملیں گی، حکومت نے ڈی انڈسٹریلائزیشن کو الٹ دیا اب صنعت ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔گذشتہ ماہ عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ موبائل فونزکی میک ان پاکستان پالیسی پھل پھول رہی ہے، مقامی موبائل مینوفیکچررزنے صرف 7ماہ میں 10 ہزار نوکریاں پیدا کیں۔ان کا کہنا تھا کہ 12.48ملین مقامی موبائل آلات تیارکئے گئے ہیں، جن میں 5 ملین سے زائد 4G اسمارٹ فون شامل ہیں، میں موبائل کارخانہ دارکوقابل ذکرکامیابی پر مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دہی قدیم زمانے سے ہی ہماری غذا کا حصہ ہے اور ماہرین…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…