ہمیں پتہ ہے لشکر بلوچستان کون چلا رہا ہے ،وڈھ میں کسی چیز کی کمی نہیں ہونی چائیے، سرفراز بگٹی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ اسمبلی میں کسی پر قتل وغارت کے الزامات لگانا درست نہیں، لشکر بلوچستان کو چلا رہا ہے اس کا علم سب کو ہے ،اس ایوان میں اس طرح کے الزامات کی سیاست نا کی جائے ، ہمیں جو تجاویز دیں گے ہم انکی اسکیمات شامل کریں گے، جس حلقے سے اسکیمیں آئیں ہم نے منظور کی ہیں، ایوان میں بحث دلیل کے ساتھ ہونی چاہیے ، اپوزیشن اپنی تجاویز دیں انہیں دیکھیں گے ۔،وڈھ میں کسی چیز کی کمی نہیں ہونی چائیے،ہمارے پاس سینکڑوں کہانیاں ہیں جو ایون میں بتا سکتے ہیں ۔