اربوں روپے فنڈ ملنے کے باوجود اختر مینگل عوام کو کچھ بھی دینے میں ناکام رہے ،شفیق الررحمٰن مینگل

وڈھ(قدرت روزنامہ)شفیق الررحمٰن مینگل نے سماجی رابطہ کی ویب ایکس میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی جانب سے مسترد اختر مینگل کی منافقت اُس وقت بے نقاب ہوئی جب انہوں نے وڈھ کی حقیقی نمائندگی کرنے والے پر 80 کروڑ فنڈز وصول کرنے کا الزام لگایا، جبکہ خد ان کو موجودہ بجٹ میں آنگوئنگ اسکیمز کے لیئے 2.25 ارب( 2024) بجٹ ملے اور پی ڈی ایم و عمران حکومت کے دوران 30 ارب فنڈز کے بارے میں خاموش رہے تاکہ اپنی بدعنوانی کو چھپا سکیں . وہ عوام کو کچھ دینے میں ناکام رہے اور فنڈز کو لشکر بلوچستان کیلئےاستعمال کیا .

اخترمینگل اور اسکی پارٹی بی این پی نے فارم 47 کی مدد سے، بیلٹ بکس چوری کر کے اور الیکشن کمیشن کے دفتر پر حملہ کر کے انتخابات میں دھاندلی کی تاکہ اقتدار پر قابض رہ سکیں . یہ ان کی بلوچ عوام کی طرف سے مستردگی اور اقتدار برقرار رکھنے کے لیے تخریب کاری پر انحصار کو ظاہر کرتا ہے . صوبائی حکومت کا شکریہ کہ عوام کی خدمت فراہمی کے لیے ہم پر اعتماد کیا . . .

متعلقہ خبریں