بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہو گا، ضیا لانگو
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر داخلہ میر ضیائ اللہ لانگو نے کہا ہے کہ جب تک ہم بلوچستان کے لئے ایک نظر سے نہیں سوچیں گے تب تک بلو چستان ترقی کی جانب گامزن نہیں ہوسکتا امن وامن کی صورتحال بہتر بنا نے کے لئے ایک پیج پر آنا ہوگا،اس کیلے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسمبلی فلور پر یاوزیر داخلہ نے کہا کہ ملک دشمن عناصر امن وامان کی صورتحال بگاڑنے کے لئے سازشیں کر رہے ہیں اگر ہم نے اس ناسور سے نجات حاصل کرنا ہے تو تخریب کاروں کے خلاف ہمیں ایک پیج پر ہونا ہوگا، میر ضیا لانگو کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور ان کی ٹیم کو بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں انہوں نے بجٹ میں تمام محکوم یکسوئی کے ساتھ بجٹ دیا ہے۔