کراچی میں مون سون بارشوں کا آغاز کب ہوگا؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں آج درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد اس وقت ہیٹ ویوو کی زد پہ ہے، جو 3 روز تک جاری رہے گی .
موسم کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی ایک بار پھر ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے، شہر میں اگلے 2 روز تک جزوی ہیٹ ویوو رہے گا .


بات کی جائے درجہ حرارت کی تو شہر میں آج پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی بڑھنے کا خدشہ ہے، اب سے 2 روز تک شہر قائد کے درجہ حرارت میں مزید اضافے کا بھی خدشہ ہے .
سردار سرفراز کے مطابق ہواؤں کا رُخ تبدیل ہونے سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جا رہی ہے، شمال مغربی سمت سے ہوائیں چلنے سے پارہ 40 سے 42 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے، جبکہ نمی 55 سے 60 فیصد رہنے کے باعث گرمی زیادہ محسوس کی جائے گی .
چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق اب سے 2 روز کے بعد درجہ حرارت میں کمی بتدریج کمی آنے کا امکان ہے جبکہ جولائی کے پہلے ہفتے سے مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے، کراچی سمیت سندھ کے کچھ اضلاع میں معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں .

. .

متعلقہ خبریں