ایک منٹ کے ایک کروڑ روپے، اتنے زیادہ پیسے لینے والی اداکارہ کون ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کا شمار دنیا کی بڑی فلم انڈسٹریز میں ہوتا ہے اور یہاں کے فنکاروں کا شمار بھی دنیا کے بااثر اور مقبول ترین اداکاروں میں ہوتا ہے جو پوری دنیا میں اپنی اداکاری کا لوہا منوا چکے ہیں . اپنی اسی مقبولیت کے پیش نظر بالی ووڈ میں کام کرنے والے فنکار فلموں میں کام کرنے کا معاوضہ لاکھوں میں نہیں بلکہ کروڑوں میں لیتے ہیں .

ان نامور اداکاراؤں میں دیپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ، کرینہ کیف، پریانکا چوپڑا، شردھا کپور اور انوشکا شرما کے علاوہ بھی بہت بڑے بڑے نام ہیں . تاہم بھارت کی معروف اداکارہ اور ماڈل اروشی روٹیلا نے دیپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ، پریانکا چوپڑا اور کترینہ کیف سمیت بالی وڈ کی مقبول اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے فلم میں ایک آئٹم نمبر کی پرفارمنس کے لیے 3 کروڑ روپے معاوضہ لیا . یاد رہے کہ اس سے قبل اروشی روٹیلا ساؤتھ انڈین فلم میں آئٹم نمبر کے 2 کروڑ روپے وصول کرچکی ہیں . اروشی نے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز 2013 میں سنی دیول کی فلم سنگھ سب دی گریٹ میں اپنی اداکاری سے کیا تھا اور پھر بعد میں بھاگ جانی، صنم ری، گریٹ گرینڈ مستی، ہیٹ اسٹوری 4، پاگل پنتی سمیت متعدد فلموں میں نظر آئیں . انہوں نے کنڑ، بنگالی، تامل اور تیلگو فلموں میں بھی اداکاری کی ہے . اداکارہ کی حالیہ ریلیز ہونے والی فلم جہانگیر نیشنل یونیورسٹی ہے جو 21 جون کو سنیما گھروں کی زینت بنی ہے . . .

متعلقہ خبریں