سپریم کورٹ: 3 نئے ججز نے حلف اٹھالیا، تعداد 17 ہوگئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے 3 نئے ججز جسٹس ملک شہزاد، جسٹس عقیل عباسی اور جسٹس شاہد بلال حسن نے حلف اٹھا لیا ہے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تینوں ججز سے حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں منعقد ہوئی جس میں سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل اور وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نئے ججز کے حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 17 ہوگئی۔
ادھر ڈاکٹر قبلہ ایاز نے بھی سپریم کورٹ کے شریعت اپیلیٹ بینچ کے ایڈہاک جج کے طور پر حلف اٹھالیا ہے۔