اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات ہر صورت الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے ہوں گے، اورسیز تیار رہیں ان کو ووٹ کا حق دیں گے، بلدیاتی انتخابات بھی بروقت ہونے چاہئیں۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا گیا،مہنگائی، بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال اور اورسیز کو ووٹنگ کا حق دینے سے متعلق بھی مشاورت کی گئی، اجلاس میں ماہ ربیع الاول بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس کی اندرونی کہانی کے تحت وزیراعظم نے ترقیاتی کام بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام سے کیئے وعدے پورے کیے جائیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آئندہ انتخابات ہر صورت الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے ہوں گے،اورسیز تیار رہیں ان کو ہر صورت ووٹ کا حق دیں گے،وزیراعظم عمران خان نے عوام کو مہنگائی بڑھنے کے اسباب سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی، ارکان اسمبلی اپنے حلقوں میں عوام کو اصل صورتحال بتائے کہ مہنگائی پاکستان کا ہی نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے، پاکستان میں دوسرے ممالک کی نسبت کم مہنگائی ہے، اشیائے خوردونوش میں کمی کے ساتھ مراعات اور سبسڈی بھی دے رہے ہیں۔
وزیراعظم نے اعجاز چوہدری اور علی امین گنڈا پور کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کا ذکر چھیڑنے پر بلدیاتی انتخابات کرانے کے حق میں اپنی رائے دی اور کہا کہ بلدیاتی انتخابات ہونے چاہئیں۔ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں ہفتہ عید میلادالنبیﷺ شایان شان سے منانے کی ہدایت کی کہ پارٹی ورکرز، اتحادی اور پوری قوم عیدمیلاد النبی ﷺ منائے، میں خود بھی پورا ہفتہ عیدمیلادالنبی ﷺ مناؤں گا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دہی قدیم زمانے سے ہی ہماری غذا کا حصہ ہے اور ماہرین…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…