بلوچستان

تحصیل زہری ،صوہندہ ڈیم کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال کرنیکا انکشاف


خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار کے تحصیل زہری میں ایک ارب روپئے کی لاگت سے بننے والے صوہندہ ڈیم کی تعمیرات میں مبینہ طور پرناقص میٹریل استعمال کرنے کی انکشاف 10 سال کے طویل عرصہ گزرنے کے باوجود ڈیم کا کام تاحال ادھورا ہےصوہندہ ڈیم کے تعمیرات کے تاخیری حربہ اور زہری کے عوامی حلقوں کی باربار شکایات اور ایک ارب روپےکی لاگت سے بننے والے ڈیم میں تاخیری حربے پروزیراعلی بلوچستان ،چیف سیکریٹری بلوچستان ودیگر حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ان خیالات کا اظہار تحصیل زہری کے عوامی وسیاسی حلقوں نےزرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ زہری صوہندہ ڈیم کو 10سال کا عرصہ ہوچکا ہے لیکن کام تاحال ادھورا ہے ایک ارب روپے کےلاگت سے بننے والے صوہندہ ڈیم کو مکمل کرنے کیلئے کم وبیش دوسے تین سال کا وقت دیاگیاتھا تاہم محکمہ تعمیرات عامہ اور ٹھیکدارکی مبینہ ملی بھگت اور نااہلی کی وجہ سے کام کو تیزی سے آگے بڑھانے کی کوشش کرنے کی بجائے کام مکمل طور پرسست روی کا شکارہے اور ان میں ناقص مٹیریل کااستعمال کیا جارہا ہےجبکہ زہری صوہندہ ڈیم کےایک ارب روپے کے پروجیکٹ پر بھی محکمہ کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے عوام کے ساتھ مذاق کرتے ہوئے اور محکمہ تعمیرات عامہ کے نگرانی نہ ہونے کی وجہ سے کام پر ناقص میٹریل کا استعمال ہورہا ہے اور کام غیر تسیلی بخش قراردیا گیا ہے علاقہ کے عوام ٹھیکیدار کے کام سے بالکل مطمئن نہیں ہے جس کی وجہ سے خدانخواستہ ڈیم کی ناقص صورتحال پر ٹھیکدارکی مبینہ کام کی خرابی کے باعث کوئی بھی ناخوشگوار واقع رونما ہونے کے ساتھ زہری کے بہت سے علاقہ ڈیم کی مبینہ طورپرٹوٹنے سے زیرآب اور بڑے نقصان کی زد میں آئیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری محکمہ تعمیرات اور موصوف ٹھیکدار پرہونگےعوامی حلقوں نے وزیراعلی بلوچستان,چیف سیکرٹری بلوچستان,کمشتر قلات ڈویژن, ڈپٹی کمشنرخضدار ودیگر حکام بالاسے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل زہری میں ایک ارب روپے کی لاگت سے بننے والے صوہندہ ڈیم کے تعمیرات میں مبینہ طورپرناقص میٹریل کانوٹس لیکر صوہندہ ڈیم کے منصوبے کی التوا کا شکار اور کام میں سست روی پر زمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کرکے اور عوامی منصوبے کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔

متعلقہ خبریں