خضدار ،بساک کی جانب سے بلوچ لٹریسی کمپین کے تحت ایجوکیشنل واک کا انعقاد


خضدار(قدرت روزنامہ)بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی جانب سے بلوچ لٹریسی کمپین کے تحت ” سکندر یونیورسٹی خضدار کی بحالی“ کے حوالے سے خضدار میں آگاہی ایجوکیشنل واک منعقد ۔تفصیلات کے مطابق خضدار میں بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی طرف سے طلباء اور طالبات نے ریلی نکالی اور ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے دھرنا بھی دیا ریلی کا مقصد خضدار میں تعلیمی پسماندگی کو دور کرنا اور تعلیمی اداروں کی بحالی ہے مقررین نے کہا کہ شہید سکندر یونیورسٹی تیار ہونے کے باوجود بند پڑا ہے اس کو بند رکھنے کا مقصد بلوچ قوم تعلیم سے دور رکھنا ہے اسکولوں سے لیکر یونیورسٹی تک تعلیمی ادارے پسماندگی کا شکار ہیں لائبریری میں سہولیات نہیں ہیں ضلع میں صرف ایک لائبریری بحال ہے باقی تمام تحصیلوں میں سرکاری لائبریریز پر تالے لگے ہیں حکام سے تعلیمی پسماندگی خاتمہ کا مطالبہ ہے۔