ملزم محمد اقبال کے خلاف نور احمد کی مدعیت میں درج مقدمہ میں موقف اختیار کیاگیا تھا کہ ملزم محمد اقبال ولد غلام محمد کلوئی رند ساکن سبی نے سال 2021 میں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے پولیس تھانہ نیو سریاب کی حدود کلی غلام رسول میں گھر کے اندر 4معصوم بچوں تین سے چار سالہ محمد حسنین،پانچ سے چھ سالہ زین اللہ اور آٹھ نو سالہ اقصی بی بی اور سات سے آٹھ سالہ بی بی کشمالہ کے گلے تیز دھار آلے سے کاٹے جسے زین اللہ ،محمد حسنین اور اقصی بی بی موقع پر جاں بحق جبکہ بی بی کشمالہ شدید زخمی ہو گئی تھی پولیس کی جانب سے ملزم کو گرفتار کرکے ان کے خلاف درج مقدمہ کا چالان عدالت میں پیش کیا گیا تھا مذکورہ مقدمہ میں زیر دفعہ 302 کے تحت جرم ثابت ہونے پر عدالت کے جج نے ملزم محمد اقبال کو 3بار سزائے موت اور 5لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزم کو مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی عدالت نے ملزم کو بی بی کشمالہ نامی معصوم بچی کو شدید زخمی کرنے کا جرم ثابت ہونے پر 10 سال مزید قید اور 2لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ہے عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزم کو مزید 4ماہ قید بھگتنا ہوگی عدالت نے زیر دفعہ f/337 کے تحت جرم ثابت ہونے پر ملزم محمد اقبال کو مزید 3سال قید اور 50 ہزار جرمانہ کی سزا سنا دی مذکورہ رقم زخمی بچی بی بی کشمالہ کو دی جائے گی عدالت سے سزا سنائے جانے کے بعد ملزم کو جیل بھیج دیا گیا ہے . . .
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سیشن جج سریاب جناب نجیب اللہ کاکڑ نے 4معصوم بہن بھائیوں کو تیز دھار آلے سے گلے کاٹ کر 3کو قتل کرنے اور ایک کو شدید زخمی کرنے کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر 3بار سزائے موت اور مجموعی طور پر 13سال قید اور لاکھوں روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ہے . سرکار کی جانب سے مقدمہ کی پیروی پراسیکیوٹر شفیق شاہوانی نے کی .
متعلقہ خبریں