مسلح جدوجہد کرنے والوں کے ساتھ مذاکرات نہیں ہو سکتے، ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر من و عن عمل درآمد کیا جائے گا، ضیاء لانگو
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ بلوچستان ضیا ء لانگونے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بلوچستان میں امن امان کا مسئلہ ہے ،مسلح جدوجہد کرنے والوں کے ساتھ مذاکرات نہیں ہو سکتے ،ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر من و عن عمل درآمد کیا جائے گا۔آپریشن عزم استحکام پر بلوچستان حکومت کو اعتماد میں لیا گیا ہے ،انتخاب کی خبر کے مطابق ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ رات قلات کے علاقے اسکلکو میں ہونے والے حملےکے بعد آپریشن جاری ہے، گزشتہ رات لیویز اور ایف سی چیک پوسٹ سمیت پی پی ایل کے کیمپ پر مسلح افراد نے حملہ کیا ۔2 لیویز اہلکار اس وقت بھی لاپتہ ہے ،سیکیورٹی فورسز کا حملہ آوروں کیخلاف آپریشن جاری ہے ۔