کوئٹہ سے 20 ملزمان گرفتار، 3 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں، موٹر سائیکل، منشیات و اسلحہ برآمد


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ پولیس کی اشتہاری مفرور سنیچرز نامزد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ملزم کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 20ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 3نان کسٹم پیڈ گاڑیاں، موٹر سائیکل ،منشیات اسلحہ برآمد کر کے قبضے میں لے لیا صدر ڈویژن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم عبدالحیٰ اور محمد شہاب کے قبضے سے 1050گرام چرس برآمد کر لی اس کے علاوہ بروری پولیس نے نامزد ملزم دلاورخان اشتہاری ملزم علی رضا اور وارس ائیر پورٹ پولیس نے اشتہار ملزم عبدالرحمنٰ، محمد طیب، نقیب اللہ کو گرفتار کر کے مسروقہ موٹر سائیکل اور پسٹل برآمد کر لیا تھانہ شہید جمیل کاکڑ کے عملے نے مفرور ملزم نبیل کو گرفتار کر لیا اس کے علاوہ زرغونہ آباد پولیس نے ایک کار قبضے میں لے لی قائدآباد پولیس نے نامزد ملزم عامر،رحمان احمد ، علی جان کو گرفتار کر لیا پشتون آباد پولیس نے ملزم جہانزیب کے قبضے سے ایک پسٹل بما راؤنڈ برآمد لیا گوالمنڈی پولیس نے ویٹز گاڑی قبضے میں لے لی تھانہ منظور شہید کے عملے نے مفرور ملزم داؤد اور نامزد ملزمان عبدالرزاق، نعیم، عبدالنبی، عبدالولی، کو گرفتار کر لیا شالکوٹ پولیس نے ملزم نصیب اللہ کا گرفتار کر کے چھینا گیا موٹر سائیکل اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور ایک نان کسٹم پیڈ گاڑی قبضے میں لے لی۔