کراچی کے سرد خانوں میں رکھی جانیوالی لاشوں کی تعداد میں اچانک اضافہ کیوں؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)موسم کی تبدیلی یا کوئی اور وجہ لیکن حقیقت یہ ہے کہ کراچی کے سرد خانوں میں پہنچنے والی میتوں کی تعداد میں اچانک دو گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، گزشتہ 5 روز کے دوران شہر میں قائم مختلف سرد خانوں میں 441 لاشیں لائی گئیں۔
ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق ایدھی ہوم کے 3 سرد خانوں میں مجموعی طور پر 427 میتیں لائی گئی ہیں، 21 جون کو 78، 22 جون کو 86 لاشیں لائی گئیں، 23 جون کو 128، 24 جون کو 135 لاشیں ایدھی سرد خانوں میں لائی گئیں، چھیپا سرد خانے میں 2 روز کے دوران 14 لاشیں لائی جاچکی ہیں۔
ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق سرد خانوں میں میتیں لائے جانے کی تعداد میں دو گنا اضافہ ہوا ہے، عام دنوں میں 25 سے 30 لاشیں مختلف سرد خانوں میں لائی جاتی تھیں، اموات کی وجوہات اسپتال انتظامیہ یا اہل خانہ ہی بتا سکتے ہیں، ایدھی فاؤنڈیشن کے سہراب گوٹھ سرد خانے میں 200، کورنگی میں 32 اور موسی لین میں 32 میتیں رکھنے کی جگہ ہے۔
ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر نظام الدین شیخ کے مطابق سول اسپتال کراچی میں ہیٹ اسٹروک کے 2 روز کے دوران 150 مریض لائے گئے، گزشتہ روز ہیٹ اسٹروک سے 8 افراد ہلاک ہوئے تھے اور 11 لاشیں سول اسپتال پہنچائی گئی تھیں۔
’آج صبح سے اب تک 35 افراد ہیٹ ویو سے متاثر ہوکر سول اسپتال لائے گئے ہیں، متاثرہ مریضوں میں زیادہ تر سوڈیم کی کمی پائی گئی، شہریوں کو چاہیے کہ مناسب مقدار میں پانی پیئیں اور ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں۔‘
سول اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کے انچارج ڈاکٹر عمران سرور شیخ کے مطابق آج 2 لاوارث لاشیں شعبہ حادثات لائی گئی ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کو ابتدائی طبی امداد دے کر گھر بھیجا جارہا ہے۔ ’شہری زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کریں، دھوپ میں غیر ضروری گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں، ابلا ہوا پانی پیئیں، تازہ پھل اور صاف کھانا کھائیں۔‘

Recent Posts

کراچی میں ہیٹ سٹروک سے اموات پر کے الیکٹرک کیخلاف مقدمہ درج ہوگا، وزیر توانائی سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں ہیٹ…

5 hours ago

رؤف حسن نے عمر ایوب کا مستعفی ہونے کا فیصلہ ذاتی قرار دیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما تحریک انصاف رؤف حسن کا کہنا ہے کہ عمر ایوب کا…

6 hours ago

اپنی محبت کیلئے آخری دم تک لڑتی رہوں گی، ملائیکہ اروڑا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے کہا ہے کہ وہ اپنی محبت کیلئے آخری…

6 hours ago

ایف بی آر کا ٹیکس فراڈ انویسٹی گیشن ونگ قائم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے قومی اسمبلی سے منظور شدہ فنانس بل25-2024 میں فیڈرل بورڈ…

7 hours ago

کترینہ کیف کے حاملہ ہونے سے متعلق جھوٹی خبروں پر وکی کوشل کا معنی خیز بیان

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار وکی کوشل اپنی منفرد رومانوی کامیڈی فلم ’بیڈ نیوز‘ کی تیاری…

7 hours ago

جلسےکی اجازت کامعاملہ، پی ٹی آئی صدر نے ڈی سی اسلام آباد کو یاد دہانی کروادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آبادمیں جلسےکی اجازت دینےکےمعاملےپرتحریک انصاف کےمقامی صدرنےڈی سی کویاددنی کروادی۔…

7 hours ago