سابق وکٹ کیپر کا کہنا تھا کہ بابر اعظم اس کزن کا نام لے لیں جس نے جوتے دینے سے انکار کیا تھا تو یہ زیادہ اچھا ہے کیونکہ اس طرح لوگ ہمیں ٹارگٹ کرتے ہیں . انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم ان کے ماموں کے بیٹے ہیں اور ان سے اچھا تعلق ہے، جب بھی بابر اعظم سے ملاقات ہوتی ہے اچھے طریقے سے ملتے ہیں . واضح رہے کہ بابر اعظم نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ جب وہ انڈر 15 کے لیے سلیکٹ ہوئے تو انہوں نے اپنےایک کزن سے جوتے ادھار مانگے اور اس نے دینے سے انکار کردیا . کپتان نے کہا کہ اس انکار نے مجھے یہ سکھا دیا کہ اب جو بھی ہو بھلے کم ہو اپنا ہو لیکن کسی سے کچھ نہیں مانگنا . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وکٹ کیپر کامران اکمل کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں نہیں معلوم کے کیرئیر کی ابتدا میں کس کزن نے انہیں جوتا دینے سے انکار کیا تھا .
کامران اکمل کا کہنا تھا کہ میرے تین چچا اور ان کے بچے بھی ہیں ہو سکتا ہے بابر اعظم نے ان سے جوتے مانگے ہوں اور انہوں نے دینے انکار کر دیا ہو لیکن میں نے یا عمر اکمل نے ایسا نہیں کیا، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس تو کوئی کلب کا بچہ بھی آ جائے تو اس کے لیے بھی ہمارا بیگ کھلا ہوتا ہے کہ اس میں سے جو چاہو لے لو .
متعلقہ خبریں