ڈراما ’جفا‘ کا رومانوی سین وائرل ہونے پر سحر خان تنقید کی زد میں


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سحر خان پاکستان کی معروف ٹیلی ویژن اداکار ہیں جنہوں نے پاکستانی میڈیا انڈسٹری میں ہم ٹی وی کے مقبول صابن سیریل ’سنواری‘ سے ڈیبیو کیا۔ اس کے علاوہ ان کے دیگر قابل ذکر ڈراموں میں ’فارق‘، ’رنگ محل‘، ’زخم‘ اور ’پریوں کی کہانی‘ شامل ہیں۔
سحر خان کے مطابق ان کا معروف ڈراما ’سنواری‘ ہے جس سے ان کو شہرت ملی۔
حال ہی میں ’پریوں کی کہانی‘ میں کی گئی اداکاری نے ان کے اعتماد بخشا۔ سحر خان اس وقت ہم ٹی وی کے ڈراما ’جفا‘ میں عثمان مختار اور ضرار خان کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔ اور ڈرامہ سیریل ’جفا‘ کے ان کے مناظر بھی وائرل ہورہے ہیں۔
سحر خان اور ضرار خان کے درمیان ’جفا ایپیسوڈ 5‘ کا ایک رومانوی سین ہم ٹی وی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پیج پر اپ لوڈ کیا تھا۔
یہ سین اپ لوڈ ہونے کے بعد سحر خان کی اداکاری کو مداحوں نے تنقید کا نشانہ بنایا۔
صارفین نے کہاکہ دو نوعمر طالبعلموں کے درمیان محبت کی تصویر کشی کرکے اچھا پیغام نہیں دیا جارہا۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ سمیرا فضل کے اسکرپٹ کم و بیش ایک جیسے ہیں، ان کا بنیادی فوکس نوعمری کی محبت کی کہانی ہے۔
23 2 4 300x180
بہت سے لوگوں کا کہنا تھا کہ کالج کے دو طالب علموں کے درمیان محبت نامناسب لگ رہی ہے اور جلد ہی پاکستانی ڈرامے مونٹیسوری جانے والے بچوں کی محبت کی کہانیاں بنائیں گے۔