ظہیر اقبال کا نئی نویلی دلہن سوناکشی کو لگژری گاڑی کا تحفہ، قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے معروف اداکار ظہیر اقبال نے نئی نویلی دلہن کو مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی لگژری گاڑی تحفے میں دی ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ظہیر اقبال نے 2 کروڑ بھارتی روپے کی گاڑی بی ایم ڈبلیو سوناکشی کو تحفے میں دی ہے۔
واضح رہے کہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال 23 جون کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔
شوبز جوڑے کی شادی کی تقریب ممبئی کے ایک ہوٹل میں منعقد ہوئی تھی جس میں اہل خانہ سمیت دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی تاہم سوناکشی کے بھائی اس شادی میں شریک نہیں ہوئے۔
شادی کے بعد منعقد ہونے والی تقریب میں سوناکشی اور ظہیر اقبال اسی بی ایم ڈبلیو میں پارٹی کے مقام پر پہنچے تھے۔