کراچی سے لاہور جانے والی ملت ایکسپریس کو حادثہ، 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کوٹری کے مقام پر کراچی سے لاہور جانے والی ملت ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کی وجہ سے ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوگئی۔ تاہم، حادثے کے باعث ابھی تک کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ریلوے حکام کے مطابق کوٹری ریلوے اسٹیشن کے قریب ملت ایکسپریس کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ کراچی سے لاہور کی جانب رواں دواں تھی، حادثے کہ اچانک 3بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ متاثرہ بوگیوں کو ٹریک پر ہی چھوڑ کر ٹرین کو روانہ کردیا گیا۔
حکام کے مطابق کوٹری اسٹیشن کے قریب ملت ایکسپریس حادثے کے بعد کراچی سے پنڈی جانے والی گرین لائن اپ کو بولہاری اسٹیشن پر روک لیا گیا۔ ہزارہ ایکسپریس کو ڈاؤن ٹریک پر حیدرآباد ریلوے اسٹیشن پر روکا گیا۔
حکام کے مطابق ٹریک کو 2گھنٹوں کے اندر بحال کردیا جائے گا۔ حادثہ زیادہ گرمی کے باعث ایکسل ہارڈ ہونے کی وجہ سے پیش آیا، کیونکہ کہ ٹرین کی بوگیوں کے ٹائر رک گئے تھے۔