کینیا کی فلم پاکستان میں بھی دہرائی جاسکتی ہے، شیخ رشید
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بجٹ 25-2024 پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینیا کی فلم پاکستان میں بھی دہرائی جاسکتی ہے، 30 اگست سے پہلے حساب ہوگا۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ کہ شہباز شریف نے تسلیم کیا ہے کہ حالیہ بجٹ آئی ایم ایف نے بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کسی لیڈر کا انتظار نہیں کرے گی، ہر طرف بھوک ہی بھوک ہے، یہ لڑائی غریب کی لڑائی ہے حلق سے فلک تک غربت ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی سے متعلق ایک سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ کوئی بیوقوف ہی سمجھتا ہوگا کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے گا، موجودہ صورتحال میں بانی پی ٹی آئی کو رہا نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ آج کوئی فرد جرم عائد نہیں ہوئی، ساڑھے 600 لوگوں کو دھوپ میں مارا گیا۔ انہوں نے کہا، ’آج پراسیکیوٹر سے میری لڑائی ہوئی، پراسیکیوٹر نے کہا تھا میں یہاں پیش نہیں ہوں گا، پراسیکیوٹر نے جج کے خلاف عدم اعتماد کیا تھا جو مسترد ہوئی۔‘
’کوئی بے وقوف ہی سمجھتا ہوگا کہ عمران خان رہا ہوجائیں گے‘
عمران خان کی رہائی سے متعلق سوال پر شیخ رشید کا کہنا تھا کوئی بیوقوف ہی سمجھتا ہو گا کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے گا، موجودہ صورتحال میں بانی پی ٹی آئی کو رہا نہیں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ کینیا میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے تنگ عوام نے منگل کو ٹیکس میں اضافے کا قانون پاس کیے جانے کے بعد پارلیمنٹ کی بلڈنگ پر دھاوا بول کر اسے آگ لگا دی تھی، اس دوران پولیس کی فائرنگ سے کم از کم 10 مظاہرین ہلاک ہوگئے۔
11 جون کو آئی ایم ایف نے کینیا کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کی تصدیق کی تھی۔ کینیا کی پارلیمنٹ نے ترمیمی مالیاتی بل کی منظوری دے کر بل صدر کو دستخط کےلیے بھیجا تھا، مالیاتی بل میں آئی ایم ایف اور دیگر قرضوں کا بوجھ کم کرنے کے لیے ٹیکسوں میں2.7 ارب ڈالر کا اضافہ کیا گیا تھا۔