سپریم کورٹ طلبی کا نوٹس سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی رہائشگاہ پر آویزاں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کوئٹہ پولیس نے سپریم کورٹ کے حکم پر سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی رہائش گاہ پر عدالت طلبی کا نوٹس آویزاں کردیا ہے . اسسٹنٹ رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹس میں قاسم سوری کو این اے 265 پر دوبارہ الیکشن کے فیصلے کیخلاف دائر درخواست پر 9 جولائی کی سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے .

کوئٹہ پولیس کی جانب سے عدالتی نوٹس سابق ڈپٹی اسپیکر کی رہائش گاہ کے مرکزی گیٹ پر چسپاں کیا گیا ہے، قاسم سوری کی عدالت طلبی کا نوٹس کوئٹہ کے اخبار میں بھی شائع کردیا گیا ہے . واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 7 جون کو انتخابی عذرداری کیس میں قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی طلبی کے اشتہار جاری کرنے سمیت نوٹس ان کی رہائشگاہ پر بھی چسپاں کرنے کا حکم دیا تھا . چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سابق ڈپٹی اسپیکر کی ان کو ڈی سیٹ کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت کے دوران پیش نہ ہونے پر قاسم سوری کی طلبی کے اشتہار جاری کرنے کا حکم دیا تھا . . .

متعلقہ خبریں