پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں ہفتے میں 2 چھٹیوں کا اعلان
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت پنجاب نے سرکاری اسکولوں کے لیے نئی پالیسی کا اعلان کیا ہے جس کے تحت صوبہ بھر کے سرکاری اسکولوں میں ہفتہ اور اتوار 2 دن چھٹی ہوگی۔
صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے نئی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جامع مشاورت کے بعد اساتذہ پر ورک لوڈ زیادہ ہونے کے باعث ہفتہ کے دن چھٹی کا فیصلہ کیا گیا۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ ہفتے کا دن اساتذہ کی ٹریننگ، کپیسٹی بلڈنگ اور لیسن پلاننگ کے لیے استعمال ہوا کرے گا۔
وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ اسکولوں میں پیر سے جمعہ تک یومیہ تدریسی اوقات کار بڑھائے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ کی پروموشن کے مسائل بھی جلد حل ہوں گے، اس کے علاوہ بہت جلد 14 ہزار اے ای اوز اور ایس ایس ایز کا ریگولرائزیشن پلان آ رہا ہے۔