گرمی کے ستائے شہریوں کے لیے خوشخبری، ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گرمی کے ستائے شہریوں کے لیے خوشخبری ہے کہ محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 26 جون سے بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مرطوب ہوائیں ملک کے وسطی و جنوبی علاقوں میں داخل ہوں گی، جس سے آئندہ ایک ہفتے کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب اور سندھ میں چند مقامات پر آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
جمعرات کے روز (27 جون) کشمیر،خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار ،شمال مشرقی و جنوبی پنجاب، جنوب و مشرقی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھاربارش کا امکان، اس دوران گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔
28 جون بروز جمعہ کشمیر، خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھا ربارش کا امکان، اس دوان گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔
بروز ہفتہ (29 جون) کشمیر،گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی و وسطی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں موسلا دھاربارش کا بھی امکان ہے۔
اتوار (30 جون) کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں موسلا دھاربارش کا بھی امکان ہے۔
یکم جولائی کو کشمیر، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، پنجاب اور شمال و شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں موسلادھاربارش کا بھی امکان ہے۔