کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث پیسکو افسر گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی کرپشن سرکل پشاور نے کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث پیسکو افسر کو گرفتار کرلیا . ترجمان ایف آئی اے کے مطابق، ملزم وسیم احمد نوشہرہ میں بطور ایس ڈی او تعینات تھا جہاں اس نے ایک صابن فیکٹری کے مالک کی بجلی چوری میں معاونت کی .

ایف آئی اے ترجمان نے کہا کہ ملزم نے بجلی چوری کے عوض کروڑوں روپے کی رشوت وصول کی، بجلی چوری سے قومی خزانے کو مجموعی طور پر ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کا نقصان پہنچا . ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کو پیسکو ایم اینڈ ٹی آفس پشاور سے گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں . . .

متعلقہ خبریں