انہوں نے کہا کہ شدید گرمی میں قیدیوں کو ہیٹ اسٹروک کا خطرہ ہے . سپرنٹنڈنٹ مچھ جیل نے کہاہے کہ الیکڑونکس تندور کی بندش سے 750 قیدیوں کی روٹی بنانے میں مشکلات کا سامنا ہے . انہوں نے مزید کہا کہ بجلی نہ ہونے سے رات کو جیل کے سی سی ٹی وی کیمرے کام نہیں کررہے ہیں اور 21 اپریل 2005 کو 9 قیدی بجلی کی بندش کے باعث فرار ہوگئے تھے . خیال رہے کہ گزشتہ روز واجبات کی عدم ادائیگی پر بلوچستان کی سب سے بڑی جیل سینٹرل جیل مچھ کی بجلی کاٹ دی گئی تھی . . .
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے مچھ جیل میں 24گھنٹے بعد بھی بجلی بحال نہ ہوسکی . سپرنٹنڈنٹ جیل نے ایڈ یشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو مراسلہ ارسال کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ مچھ جیل کی بجلی کاٹنے سے سیکورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں .
متعلقہ خبریں