خضدارمیں ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہری پریشان
خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں بےتحاشہ اضافہ۔ گزشتہ رات سول کالونی سے کار گاڈی چوری جبکہ صبح کھٹان میں طالب العلم سے موٹرسائیکل چھین لیاگیا۔ذرائع کے مطابق ایک ہفتہ کے دوران چارموٹر سائیکل اور ایک گاڈی چوری ہوگئی ہیں، جس کے بعد شہری خود کو ٍغیرمحفوظ تصور کرنے لگے ہیں جبکہ دوسری جانب پولیس صرف فوٹو سیشن میں مصروف عمل اور مکمل ناکام ہوگئی ہے۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیاہے کہ پولیس، سوشل میڈیا کے شوق سے نکل کر حقیقی معنوں میں کارکردگی دیکھائے اور خضدار کو چوری اور ڈکیتوں کے رحم و کرم پرنہ چھوڑیں۔