دورے چمن ،مقامی لوگوں کو روزگار دینےکیلئےقابل عمل پالیسیاں مرتب کی جاررہی ہیں،میر سرفراز بگٹی
چمن(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی ایک روزہ دورے پر چمن پہنچ گئے چمن آمد پر اعلی حکام نے وزیر اعلی بلوچستان اور صوبائی وزرا کا استقبال کیا وزیر اعلی کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنما اور اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق خان اچکزئی، صوبائی وزرا اراکین اسمبلی بھی ہمراہ تھے وزیر اعلی بلوچستان نے چمن ماسٹر پلان کا افتتاح کیا اور احکام کی جانب سے چمن ماسٹر پلان پر بریفنگ دی میرسرفراز بگٹی نے کہا کہ چمن ماسٹر پلان بہت اہمیت کا حامل منصوبہ ہے اس سے وابستہ منصوبوں کی بدولت تجارتی سرگرمیاں تیز ہوجائیگی ماسٹر پلان سے مقامی لوگوں کو روزگار اور تجارت کے مواقع میسر آئیں گے ماسٹر پلان پر عمل درآمد اور تکمیل پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو مبارکباد دی گئی انہوں نے کہا کہ پاک افغان سرحدی علاقے چمن میں ترقیاتی منصوبے مقامی افراد کے معاشی استحکام کا ضامن ہیں چمن کی ترقی اور لوگوں کے ذرائع روزگار کے لئے اقدامات اٹھائے جاررہے ہیں چمن کے مقامی لوگوں کو روزگار کے لئے قابل عمل پالیسیاں مرتب کی جاررہی ہیں وزیراعلی بلوچستان ماسٹر پلان افتتاح کے بعد واپس ہیلی کاپٹر میں چلے گئے ۔