صحبت پور،بے دریغ کٹائی اور لکڑیوں کی اسمگلنگ سے جنگلات میدانوں میں تبدیل
صحبت پور(قدرت روزنامہ)صحبت پور ضلع بھر میں درختوں کی بے دریغ کٹائی کوئٹہ افغانستان لکڑیوں کی اسمگلنگ جاری محکمہ جنگلات نے گرین بلوچستان گرین پاکستان کا خواب چکنا چور کر دیا سیاسی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر حکام سے فوری طورپر توجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق صحبت پور ضلع بھر میں درختوں کی بے دریغ کٹائی جاری ہے لکڑیاں کوئٹہ سمیت پشین ،اور افغانستان اسمگلنگ کی جا رہی ہے جس کی سرپرستی محکمہ جنگلات کے اعلی افسران کرتے ہیں جس سے حکومت پاکستان کا گرین بلوچستان گرین پاکستان کا خواب چکنا چور ہو گیا ہے صحبت پور کے سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے ڈپٹی کمشنر صحبت پور سمیت اعلی حکام سے فوری طورپر پر اس جانب فوری توجہ مرکوز کرنے کی اپیل کی ہے