ژوب(قدرت روزنامہ)سلیازہ برساتی ندی پرمنظور شدہ برج کی تعمیر میں تاخیر علاقہ مکینوں کا احتجاج ڈی آئی خان قومی شاہراہ گھنٹوں بلاک گاڑیوں کی لمبی قطاریں مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کلی تکئی کے مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے سلیازہ ندی پر منظور شدہ برج کی تعمیر میں تاخیر کے خلاف سلیازہ کے مقام پر ڈی آئی خان قومی شاہراہ کو بلاک کر دیا کئی گھنٹے شاہراہ کی بندش کے باعث گاریوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اس دوران شدید گرمی اور شاہراہ کی بندش سے مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مظاہرین نے کہا کہ پل سابقہ دور حکومت میں سلیازہ برساتی ندی پر پل کی تعمیر کی منظوری ہوئی ٹینڈر ہونے کے بعد تعمیراتی کمپنی نے پل کی تعمیر شروع نہیں کی بار بار احتجاج اور ڈی آئی خان قومی شاہراہ کو بلاک کیا مگر کام شروع نہ ہوا سال 2021 سے بار بار تاخیر کے باعث کام کی لاگت کئی گنا بڑھ گیا ہے جس سے قومی خزانے کو بھی نقصان پہنچا ہے اب نئے لاگت سے ڈھائی مہینے پہلے دوبارہ ٹینڈر ہوئے مگر ایکسئین بی اینڈ آر ٹھکیدار کو ورک آرڈر جاری نہیں کر رہا ہے پل کی عدم تعمیر سے علاقے کے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تاہم حکام کی جانب سے یقین دہانی کرانے کے بعد کئی گھنٹوں بعد قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا . .
متعلقہ خبریں