سوئی کے قریب 132کے وی ٹرانسمیشن لائن کے 4 ٹاورز گرگئے


ڈیرہ بگٹی(قدرت روزنامہ)ڈیرہ بگٹی میں بارش اور طوفانی ہواوں کے باعث سوئی کے قریب 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن کے 4 ٹاورز گرگئے۔ کیسکو حکام کے مطابق 132 کے وی سوئی، ڈیرہ بگٹی ٹرانسمیشن لائن کے ٹاورز شدید بارش اور طوفانی ہواں کی وجہ سے گرے۔کیسکو حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کے 4 ٹاورز گرنے کے بعد ڈیرہ بگٹی گرڈ اسٹیشن کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔کیسکو حکام کے مطابق ان کے اسٹاف کی جانب سے سامان منتقلی کا عمل شروع کردیا گیا ہے جب کہ ٹاورز کی مرمت، تنصیب اور بحالی کا کام سکیورٹی کلیئرنس کے بعد شروع کیاجائے گا۔