2دن گزرنے کے باوجود مچھ جیل کی بجلی بحال نہ ہوسکی، سکیورٹی خدشات میں اضافہ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)دو دن گزرنے کے باوجود مچھ جیل کی بجلی بحال نہ ہوئی، سکیورٹی خدشات میں اضافہ ہوگیابلوچستان میں مچھ سینٹرل جیل کی بجلی دو دن گزرنے کے باوجود بحال نہ ہوسکی، مچھ جیل کے سپرٹنڈنٹ نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو مراسلہ لکھ کر سکیورٹی خدشات سے آگاہ کردیا۔مچھ سینٹرل جیل کے سپرنٹنڈنٹ سلیم ترین کی جانب سے لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مچھ جیل کی بجلی کاٹنے سے سکیورٹی خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے، کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے حکام نے دو روز گزرنے کے باوجود جیل کی بجلی بحال نہیں کی ہے۔مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ مچ میں گرمی کا موسم عروج پر ہونے کی وجہ سے شدید گرمی میں قیدیوں کو ہیٹ اسٹروک کا بھی خطرہ ہے۔ کیسکو حکام نے سینٹرل جیل مچھ کی بجلی دو روز قبل 3 کروڑ کے واجبات کی عدم ادائیگی پر منقطع کردی تھی