واپڈا اپنی حرکتوں سے باز نہیں آیا تو بلوچستان کی شاہراہیں بند کردیں گے، جھالاوان زمیندار ایکشن کمیٹی

خضدار(قدرت روزنامہ)بلوچستان زمیندارایکشن کمیٹی کے مرکزی کال پرجھالاوان زمیندار ایکشن کمیٹی کی جانب سے کل 28 جون بروز جمعہ صبح 8 بجے کو خضدار سے شاہراہ بلاک کردی جائیگی جھالاوان زمیندار ایکشن خضدار میں 28 جون بروز جمعہ کو کوشک کے مقام سے شاہراہ کوئٹہ ٹوکراچی شاہراہ کو بند کرنے کا اعلان کردیا یہ بات جھالاوان زمیندار ایکشن کمیٹی خضدار کے ضلعی چیئرمین میر عبدالوہاب غلامانی نے خضدار پریس کلب میں صحافیوں سے ملاقات کےدوران گفتگو کرتےہوئے کیا انہوں نے کہا بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور عید سے ایک دن پہلے بجلی کو حسب معمول 3 گھنٹے کرکے زمینداروں کو کروڑوں روپئے کا نقصانات دیا گیا ہے میر عبدالوہاب غلامانی کا کہنا تھا کہ عید سے ایک ماہ پہلے بلوچستان کے تمام زمینداروں کا وزیراعلی بلوچستان ,گورنر بلوچستان اورکیسکو حکام سے کوئٹہ میں اجلاس ہوا اوراسی اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ آج کے بعد زمینداروں کو 6 گھنٹے بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائیں گے مگر ایک ماہ گزرنے کے بعد واپڈا اپنے حرکتوں سے باز نہ آئی اور ہمارے جائز مطالبات پرعمل درآمد نہ کیاگیا اور بجلی کو 6 گھنٹے کے بجائے 3 گھنٹے کرکے زمینداروں کے فصلات اور باغات کوپانی نہ ملنے کی وجہ تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کردیا گیا اوربلوچستان زمیندار ایکشن کی مرکزی کال کے مطابق ایک دفعہ پھر صوبے بھر میں کیسکو بلوچستان کے خلاف زمینداروں نے احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے پہلے مرحلے میں صوبے کی شاہراہوں کو 28 جون سے بلاک کردیں گے اور ایک روز بعد شٹرڈاو ¿ن ہڑتال پھر کوئٹہ میں دوبارہ تمام زمینداروں کا مشترکہ ہڑتال ہر مرحلے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل مزید سخت ہوگا جھالاوان زمیندار ایکشن کمیٹی کے چیئرمین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ 28 جون بروز جمعہ سے اپنے غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کریں اور ہماری پہیہ جام ہڑتال کو کامیاب بنانے کیلئے ہمارا ساتھ دیں . .

.

متعلقہ خبریں