نصیر آباد، شمشیر حسین مری کا قتل، ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے، لواحقین

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)مقتول شمشیر حسین مری کے لواحقین شہروز مری و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارے بھائی شمشیر حسین مری کو یکم اپریل 2024ءکو منجھو شوریٰ مین بازار میں دن دیہاڑے قتل کیا گیا مقتول کے قتل میں ملوث نامزد ملزمان جو تاحال جھل مگسی میں روپوش ہیں نشاندہی کے باوجود متعلقہ ایس ایچ او منجھوشوری کارروائی کرنے سے گریز کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے بھائی کے قتل میں ملوث ملزمان کو دفوری گرفتار کیا جائے مقتول کے لواحقین نے اپنے بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان ، آئی جی پولیس ، ایس پی نصیر آباد سے اپیل کی ہے کہ وہ ہمارے بھائی کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائیں