ایف سی حکام کی یقین دہانی، دکی میں کول مائنز ٹھیکیداروں کا کام شروع کرنیکا فیصلہ
دکی(قدرت روزنامہ)کول مائنز پیٹی ٹھیکیدار ایسوسی ایشن کا اجلاس ضلعی صدر حاجی محمد ایوب ناصر کی زیر صدارت منعقد یوا۔ اجلاس میں کول مائنز کی بندش اور سیکورٹی کے حوالے سے مشکلات زیر غور آئے، اجلاس کے شرکا نے اس حوالے سے ایف سی 87 ونگ دکی کے ونگ کمانڈر کرنل محمد حنیف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ایف سی 87 ونگ دکی کے ونگ کمانڈر کرنل محمد حنیف نے شرکا کو بتایا کہ ایف سی کول مائنز اور ٹرکوں کے تحفظ کے لئے ہر قسم کے اقدامات کررہی ہے۔ سیکورٹی کے لئے سخت اقدامات کئے گئے ہیں جسکے بعد پیٹی ٹھیکیداران نے کل سے فوری طور پر کام شروع کرنے کا فیصلہ کرکے کیے گئے سیکورٹی اقدامات پر تسلی کا اظہار کیا۔