ٹھیکیدار مافیا سرگرم، گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں مقامی افراد پر روزگار کے دروازے بند

حب(قدرت روزنامہ)گڈانی شپ بریکنگ یارڈ محنت کشوں کا بدترین استحصال مقامی افراد پر روزگار کے دروازے بند ٹھیکیدار مافیا ملک کے مختلف علاقوں سے کم اجرت پر کام کے لئے مزدوروں کی کھیپ لے آیا چائلڈ لیبر کی بھی بڑی تعداد شامل لیبر ڈیپارٹمنٹ کی مزدوروں کے حقوق کے حوالے سے معنی خیز خاموشی شپ یارڈ میں کام کرنے والے محنت کشوں کا ریکارڈ نہ تو مکمل طور پر لیبر ڈیپارٹمنٹ کے پاس ہے اور نہ ہی ای او بی آئی اور سوشل سیکورٹی کے پاس دستیاب ہے مقامی افراد کے استحصال کے خلاف مقامی سیاسی وسماجی تنظیموں کی جانب سے اظہار تشویش ایک طرف گڈانی شپ بریکنگگ یارڈ کے مزدوروں کو جینواکنویشن کے تحت حقوق دینے اور گرین یارڈ کی باتیں کی جارہی ہیں تو دوسری جانب پوری شپ بریکنگ یارڈ بیگار کیمپ کے مناظر پیش کررہی ہے مزدور کا کوئی پ±ر سان حال نہیں حادثات کا شکار ہونے والے مزدوروں کے حوالے سے نہ تو کوئی تحقیقات اور نہ ہی کسی متعلقہ سرکاری محکمے کی جانب سے کارروائی کی جاتی ہے تمام محکموں کا حصہ مقرر ہے سب اپنی مٹھی گرم کر کے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے کہ ایشیا کی تیسری بڑی شپ بریکنگ یارڈ زوال کے بعد ایک مرتبہ پھر عروج کی جانب رواں دواں ہے اور شپ بریکنگ یارڈ کے مزدوروں کے حقوق کے حوالے سے جینوا کنویشن کے تحت حقوق کی پاسداری کے سلسلے میں پچھلے کئی مہینوں سے غیر ملکی سفیروں اور مندوبین کے وفود کے دورے کرائے جارہے ہیں اور وقتی طور پر غیر ملکی سفیروں اور مندوبین کو آل از او کی رپورٹ دیکر مطمئن کیا جارہا ہے جبکہ زمینی حقائق شپ بریکرز کے دعوﺅں کے مکمل طور پر برعکس ہیں شپ بریکنگ یارڈ میں مقامی مزدوروں پر غیر ہنر مند مزدوروں کے شعبہ میں بھی روزگار کے ددروازے بند ہیں ٹھیکیدار مافیا کم اجرت پر اندرون ملک کے مختلف حصوں سے مزدوروں کی کھیپ لے آتا ہے اور ا±ن سے مبینہ طور پر کم اجرت پر مشقت لی جاتی ہے نہ تو محنت کشوں کے رہائش کا کوئی معقول انتظام موجود ہے اور نہ ہی علاج ومعالجہ کے حوالے سے کوئی بہتر سہولت دستیاب ہے کھانے پینے کی بھی سہولتوں کی بھی سہولتوں کا فقدان ہے پینے کا ناقص اور غیر معیاری پانی مزدور پینے پر مجبور ہیں لیکن مزدوروں کے حقوق کے پاسدار سرکاری ادارے لیبر ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ سمیت مقامی انتظامیہ نے بھی مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے . .

.

متعلقہ خبریں