کیو ڈی اے کا غیر تعمیرات کیخلاف آپریشن، مختلف اسکیمات پر چھاپے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (کیو ڈی اے)کا غیر قانونی تعمیرات اور بلڈنگ کی کوڈ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف آپریشن ،متعدد پرائیویٹ غیر سرکاری اسکیمات میں کاروائیاں، تعمیراتی کام روک دیا گیا . مالکان کو نوٹسز جاری،کئی مقامات سے غیر قانونی تجاوزات کی بھی توڑ پھوڑ، اپریشن جاری رکھنے کا اعلان تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل کوئٹہ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (کیو ڈی اے) ” عسکر خان” کے خصوصی حکم پر ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول زین کاسی اور انسداد تجاوزات کی ہدایات پر کیو ڈی اے کی ٹیم نے کیو ڈی اے کے ایریا میں جاری غیر قانونی تعمیرات بلڈنگ کوڈ کے خلاف ورزی اور تجاوزات کے خلاف خصوصی آپریشن کیا .

اسپیشل مجسٹریٹ یاسر بٹ، اینٹی تجاوزات افیسر جمعہ خان اور بلڈنگ کنٹرول سروئیر قمبر شاہ کی نگرانی میں کوئٹہ ایوینیو سمیت متعدد غیر سرکاری ھاوسنگ اسکیمات پر چھاپے مارے گئے . جہاں بڑی تعداد میں عمارتوں کی غیر قانونی تعمیرات جاری تھی . جس میں بلڈنگ کوڈ قوانین کا بھی خیال نہیں رکھا گیا تھا . اور ان تعمیرات کے لیے کیو،ڈی،اے سے کوئی نقشہ بھی پاس نہیں کرایا گیا نہ کوئی این او سی لی گئی ہے . جس کے بعد قانون کی خلاف ورزی کرنے والے تمام بلڈنگ مالکان کو تنبیہی نوٹسز جاری کیے گئے . اور بعض مقامات پر بلڈنگ کی سڑک کی جانب تجاوز کو بھی توڑا گیا . اس موقع پر کیو ڈی اے کے مسلح فورس بھی ٹیم کے امرا تھی . ڈائریکٹر جنرل کیو ڈی اے عسکر خان نے بلڈنگ کنٹرول اور انسداد تجاوزات ٹیم کی جانب سے اپریشن پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے . کہ کسی کو غیر قانونی عمل کی اجازت نہیں دی جائے گی . کیو ڈی اے عوامی مفاد کا ادارہ ہے . لہذا کیو ڈی اے کسی ایسے عمل کی اجازت نہیں دے گی جو عوامی مفاد کے خلاف ہو . اس موقع پر ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول زین کسی نے کہا . کہ بلڈنگ کنٹرول کا تعمیراتی قانون 30 فٹ ہائٹ کا ہے . لہذا اس سے ایک انچ بھی زیادہ تعمیرات کو منہدم کر دیا جائے گا . اور نقشہ منظور کرائے بغیر کسی کو تعمیرات کی اجازت نہیں دی جائے گی . نوٹسز کے بعد خلاف ورزی کرنے والوں پر مقدمات بھی قائم کیے جائیں گے . کیو ڈی اے کی جانب سے آپریشن بدستور جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے . . .

متعلقہ خبریں