وفاقی حکومت زمینداروں سے طے شدہ معاہدے کی پاسداری کرے، نواب رئیسانی


مستونگ(قدرت روزنامہ)چیف آف سراوان و رکن صوبائی اسمبلی نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے آج بروز جمعہ بلوچستان میں زمیندار ایکشن کمیٹی کے مرکزی کال پر پہیہ جام ہڑتال کی اپنی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کیسکو اور وفاقی پانی و بجلی کا محکمہ بلوچستان کے زمینداروں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے جو قابل مزمت ہے انہوں نے کہا کہ صوبہ بلوچستان ایک زرعی صوبہ ہے مگر اب کیسکو اور وفاقی محکمہ بجلی وپانی اس صوبے کو صحرا میں تبدیل کرنے پر عمل پیرا ہے یومیہ 24 گھنٹے میں زرعی فیڈروں کو صرف 3 گھنٹے بجلی کی فراہمی انتہائی ناکافی ہے اس قیامت خیز گرمی کے باعث زمنیدرواں کو بجلی کی عدم فراہمی کے باعث ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا شدید خدشہ ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت و وفاقی محکمہ پانی و بجلی زمینداروں سے طے شدہ معاہدہ کی پاسداری کرتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر صوبہ بلوچستان کے زمینداروں اس اہم بنیادی مسلہ کو فوری حل کرے اور ان کو یومیہ کم ازکم 6 سے 8 گھنٹے بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائیں اورصوبہ بلوچستان کی زراعت کے شعبے کو صحرا میں تبدیل ہونے سے بچائے انہوں نے مزید کہا کہ زمنیدار ایکشن کمیٹی کل اپنے ہونے والے احتجاجی پہیہ جام ہڑتال پرامن طریقے سے ریکارڈ کرائے تاکہ مسافروں اور عوام کے لیئے مشکلات کا باعث نہ بنیں۔