واجبات جلد ادا کرنے کی یقین دہانی، مچھ جیل کی بجلی بحال کردی گئی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کی سینٹرل جیل مچھ کی بجلی دو دن بعد بحال کردی گئی، کیسکو حکام نے جیل انتظامیہ کی جانب سے واجبات کی ادائیگی کی یقین دھانی پر بجلی بحال کردی۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل مچھ گل محمد نے بتایا کہ 25 جون کو کیسکو حکام نے تین کروڑ روپے واجبات کی بنا پر صوبے کی سب سے بڑی سینٹرل جیل مچھ کی بجلی کاٹ دی جس پر سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل مچھ نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو مراسلے لکھ کر مچھ جیل کی بجلی منقطع کرنے پر پیدا سیکورٹی خدشات سے آگاہ کیا تھا تاہم جیل حکام کی جا نب سے کیسکو حکام کو واجبا ت کی جلد ادائیگی کی یقین دہانی کرائی گئی جس پر کیسکو کے عملے نے مچھ جیل کی بجلی بحال کردی۔