وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سول اسپتال ٹراما سینٹر پہنچ گئے

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سول اسپتال ٹراما سینٹر پہنچ گئے . ٹرین کی زد سے بچے کی جان بچاتے ہوئے زخمی ہونے والے اسکول ٹیچر کی عیادت كي اور اہل خانہ سے ملاقات بھي كي .

ٹرین کی زد سے بچے کو نکالتے ہوئے اسکول ٹیچر عامر غوری کی ایک ٹانگ اور ایک بازو کٹ گیا . وزیر اعلٰی بلوچستان نے عامر غوری کی بہادری اور انسانیت دوستی پر زبردست خراج تحسین پيش كيا . وزیر اعلٰی بلوچستان نے كها كه آپ نے بہادری کی نئی مثال قائم کرکے بلوچستان کا سر فخر سے بلند کردیا . بہادر سپوت کا علاج آغا خان اسپتال میں کرایا جائے گا . بچوں کے تمام تعلیمی اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرے گی . اس موقع پر وزیر اعلٰی بلوچستان نے عامر غوری کی زوجہ کو سرکاری ملازمت دینے کا اعلان كيا . وزیر اعلٰی بلوچستان مير سرفراز بگٹي نے كها كه عامر غوری جیسے انسان دوست مسیحا ہمارے معاشرے کا روشن چہرہ ہیں . وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زخمی اسکول ٹیچر عامر غوری کے اہل خانہ سے ملاقات، بچوں کو پیار کیا اور والد کی بہادری کو سراہا . . .

متعلقہ خبریں