شدید گرمی: مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز جمعہ کے خطبے کا دورانیہ کم


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب میں شدید گرمی کے باعث جہاں اور بہت سے معاملات کا شیڈول تبدیل کیا جارہا ہے وہیں مسجد الحرام اور مسجدِ نبویﷺ میں جمعے کے خطاب اور نماز کا دورانیہ بھی گھٹادیا گیا ہے۔
نمازیوں کو شدید گرمی کے دوران زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لیے جمعے کے خطاب اور نماز کا دورانیہ 15 منٹ کردیا گیا ہے۔
حج کے دوران بھی شدید گرمی کے باعث 20 لاکھ سے زائد افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا اور کم و بیش ڈیڑھ ہزار اموات بھی واقع ہوئی تھیں۔
متحدہ عرب امارات کی حکومت نے بھی جمعہ کا خطبہ 10 منٹ تک محدود کرنے کا حکم دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بیشتر صحرائی علاقوں کا درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ تک جاپہنچا ہے۔
حکام کہتے ہیں کہ شدید گرمی کے نتیجے میں نمازیوں کے لیے مسجد میں زیادہ وقت گزارنا ممکن نہیں رہا۔ ایسے میں انہیں ریلیف دینے کی غرض سے جمعے کے خطبے اور نماز کا دورانیہ گھٹانا لازم ہوگیا تھا۔