انڈسٹریل ایریا میں بجلی سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی جلد از جلد یقینی بنائی جائے، وزیر اعلیٰ بلوچستان


وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت چمن ماسٹر پلان کے انڈسٹریل زون اور ملٹی پرپز کمرشل کمپلیکس کی فعالیت سے متعلق اجلاس
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت چمن ماسٹر پلان کے انڈسٹریل زون اور ملٹی پرپز کمرشل کمپلیکس کی فعالیت سے متعلق اجلاس . اجلاس میں صوبائی وزراء میر ظہور احمد بلیدی، میر سلیم کھوسہ، حاجی علی مدد جتک کی شرکت .

چیف سیکرٹری بلوچستان، سیکرٹری مواصلات و تعمیرات سیکرٹری انڈسٹریز، کمشنر کوئٹہ ڈویژن و دیگر حکام کی شرکت .
انڈسٹریل ایریا چمن اور کمپلیکس کی فعالیت کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہاہے کہ انڈسٹریل ایریا میں بجلی سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی جلد از جلد یقینی بنائی جائے . انڈسٹریل ایریا چمن میں دستیاب پلاٹس کی الاٹمنٹ کے لئے اظہار دلچسپی طلب کی جائے .
انڈسٹری مالکان کو سہولیات دیکر ہی سرمایہ کاری کی جانب راغب کیا جاسکتا ہے . پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت منصوبوں کی فعالیت کے لئے رائج قوانین میں ترامیم کی جائیں گی .
بلوچستان میں اسپیشل اکنامک زون کو فعال کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں جائیں ، وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی کی ہدایت . بنیادی سہولیات سے مزین نئے شہر آباد کرنے کی ضرورت ہے .

. .

متعلقہ خبریں