بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف جماعت اسلامی کے ملک بھر احتجاجی مظاہرے


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف امیر جماعت اسلامی حا فظ نعیم الرحمن کی اپیل پر ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا گیا .
جماعت اسلامی نے لوڈشیڈنگ، مہنگی بجلی کے خلاف اسلام آباد کے سات مقامات پر واپڈا دفاتر کے سامنے احتجاجی مظاہرے کیے .

مظاہروں کی قیادت جماعت اسلامی اسلام آباد کی ضلعی اور مقامی قیادت نے کی .
نائب امیر جماعت اسلامی محمد کاشف چوہدری نے کہا کہ بجلی بلوں میں ظالمانہ اضافہ اور بے تحاشا ٹیکسز کو قبول نہیں کرسکتے، قوم کب تک آئی پی پیز معاہدوں کے عوض کیپیسٹی چارجز ادا کرتی رہے گی . وزیر داخلہ نے پنجاب میں ہزاروں جعلی یونٹ صارفین پر ڈال کر بجلی محکموں کی کرپشن بے نقاب کی .
مہنگی ترین بجلی کے بعد تیز رفتار میٹر اور جعلی ریڈنگ ڈال کر صارف پر کیے جانے والے ظلم کا خاتمہ چاہتے ہیں . آئی پی پیز کو بجلی بنانے یا نہ بنانے کی صورت میں 2800 ارب روپے کی اضافی ادائیگی ناقابل قبول ہے .
بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس نہ ہوا تو ملک گیر احتجاج کے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، آئی پی پیز کے ساتھ کیے گئے ظالمانہ معاہدوں پر نظرثانی کی جائے .

. .

متعلقہ خبریں