بھارتی کامیڈین منور فاروقی کی دوسری شادی کی تصدیق


ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کے معروف ریئلیٹی شو بگ باس سیزن 17 کے فاتح اور اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی نے اپنی دوسری شادی کی تصدیق کردی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق منور فاروقی اور اُن کی دوسری اہلیہ مہہ زبین کوٹ والا کی شادی کو ایک ماہ مکمل ہوگیا ہے۔
منور فاروقی اور مہہ زبین نے اپنی شادی کے ایک ماہ مکمل ہونے کی سالگرہ منائی، اس موقع پر جوڑے نے کیک کاٹا اور رومانوی ڈیٹ ڈنر کا اہتمام بھی کیا۔ مہہ زبین نے اپنے آفیشل انسٹاگرام کی اسٹوری میں کیک کی ویڈیو شیئر کی، کیک پر ’ہیپی فرسٹ منتھ اینیورسری ایم & ایم‘ درج تھا۔
اُنہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ہیش ٹیگ ’ایک مہینہ‘ اور ’الحمدللہ‘ بھی لکھا۔ دوسری جانب منور فاروقی نے اپنی اہلیہ مہہ زبین کی اسٹوری کو اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ری شیئر کرتے ہوئے ’اللہم بارک‘ لکھا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by MunawarXTabish (@munawar___faruquiiii)


واضح رہے کہ منور فاروقی نے گزشتہ ماہ میک اپ آرٹسٹ مہہ زبین کوٹ والا سے دوسری شادی کی تھی۔ منور فاروقی کے نکاح کی تقریب 26 مئی کو ممبئی کے لگژری ہوٹل آئی ٹی سی مراٹھا میں منعقد ہوئی تھی لیکن اُنہوں نے اپنی دوسری شادی کی خبر کو خفیہ رکھا تھا۔
یاد رہے کہ منور فاروقی نے سال 2017 میں پہلی شادی کی تھی، جن سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے لیکن 2020 میں کامیڈین اور اُن کی پہلی اہلیہ کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔