اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آبادمیں جلسےکی اجازت دینےکےمعاملےپرتحریک انصاف کےمقامی صدرنےڈی سی کویاددنی کروادی۔
تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کےاسلام آبادمیں جلسےکی اجازت کےمعاملےپرعدالتی حکم کے بعد ملاقات کے باوجود تاحال جلسے کی اجازت نہ دی جاسکی۔ صدر پی ٹی آئی اسلام آباد نے ڈی سی کو بذریعہ لیگل نوٹس یاددہانی کروا دی۔
نوٹس میں کہاگیاکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 26 مئی کو معاملات سلجھانے کا حکم دیا، اسی روز ہوئی میٹنگ میں آپ نے این او سی جاری کرنے کا وعدہ کیا، متعدد درخواستوں اور یاددہانیوں کے باوجود ابھی تک این او سی جاری نہیں کیا گیا۔
نوٹس کےمطابق ملاقات میں دونوں فریقین نے 6 جولائی اور ترنول کے مقام پر اتفاق بھی کیا، جلسے کی تیاریاں کرنی ہیں اس لیے جلد از جلد این او سی جاری کیا جائے۔
بنوں (قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا کا اہم شہر بڑی تباہی سے بچ گیا، پولیس نے…
واشنگٹن (قدرت روزنامہ) امرود کا ذائقہ کس فرد کو پسند نہیں ہوگا؟چاٹ کی شکل میں…
نیو یارک(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے سینئر اداکار اور سیاستداں متھن چکرورتی کی پہلی بیوی ہلینا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ میں ردوبدل اور اضافے کا فیصلہ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی…