ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے کہا ہے کہ وہ اپنی محبت کیلئے آخری دم تک لڑتی رہیں گی۔
ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنی سچی محبت سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گی کیوں کہ وہ ایک اسکارپین ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ایک حقیقت پسند انسان ہیں اور انہیں علم ہے کہ محبت میں کس حد تک جانا ہے۔
بھارتی اداکارہ نے گزشتہ دنوں اپنے بوائے فرینڈ اداکار ارجن کپور کی سالگرہ کے موقع پر مبہم پوسٹ کرکے مداحوں کو تذبذب میں ڈال دیا تھا۔ارجن کپور اور ملائیکہ کے درمیان بریک اپ کی خبریں انڈسٹری میں گرم ہیں اور نئی پوسٹ نے ان خبروں کو تقویت دی تھی۔
ملائیکہ اروڑا نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ انہیں ایسے لوگ پسند ہیں جن پر وہ آنکھیں بند کرکے اپنی پیٹھ پیچھے بھروسہ کرسکتی ہیں۔
دوسری جانب ارجن کپور نے اپنی 39 ویں سالگرہ دوستوں کے ساتھ منائی اور اس میں ملائیکہ اروڑا موجود نہیں تھیں۔
یاد رہے کہ ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپور کے تعلقات کا آغاز 2018 میں ہوا تھا، اس سے قبل ملائیکہ اروڑا نے ارباز خان سے شادی کی تھی جو 2017 میں ختم ہوگئی تھی۔
بنوں (قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا کا اہم شہر بڑی تباہی سے بچ گیا، پولیس نے…
واشنگٹن (قدرت روزنامہ) امرود کا ذائقہ کس فرد کو پسند نہیں ہوگا؟چاٹ کی شکل میں…
نیو یارک(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے سینئر اداکار اور سیاستداں متھن چکرورتی کی پہلی بیوی ہلینا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ میں ردوبدل اور اضافے کا فیصلہ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی…