کوئٹہ میں ٹریفک پولیس اہلکار پر تشدد کرنیوالا ایم پی اے کا بھتیجا گرفتار
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈی آئی جی کوئٹہ اعتزاز احمد گورایا نے پولیس اہلکار پر تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے سخت احکامات جاری کردیے۔ ٹریفک پولیس اہلکار پر تشدد کرنے والا ایم پی اے کے بھتیجے دانش لہڑی کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ سریاب تھانہ پولیس نے ٹریفک پولیس اہلکار پر تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم کو رات گئے لہڑی ہاﺅس سے گرفتار کیا گیا۔